پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

موٹاپے کی بڑی وجہ! سائنسدانوں نے پانچ نئے جینز دریافت کر لیے

Scientists identify five new genes linked to obesity in large-scale genetic research

جینیاتی تحقیق نے نیا انکشاف کر دیا

حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ کہ وزن میں اضافہ اور موٹاپے کی اصل وجہ صرف طرزِ زندگی نہیں بلکہ جینیاتی عوامل بھی ہیں۔ سائنس دانوں نے ایسے جینز دریافت کیے ہیں۔ جو انسان کے مٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہیں۔

 موٹاپے سے منسلک نئے جینز

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک وسیع تحقیق میں 8 لاکھ 50 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ ان کا تعلق دنیا کے چھ براعظموں سے تھا، اور اس تحقیق میں 13 جینز کی نشاندہی کی گئی۔ جو مٹاپے سے وابستہ ہیں۔
ان میں سے پانچ جینز پہلی بار دریافت کیے گئے- جن کے نام یہ ہیں:
YLPM1, RIF1, GIGYF1, SLC5A3, اور GRM7۔

 جینیاتی اثرات اور صحت پر اثرات

تحقیق کے مطابق یہ جینز جسم کے میٹابولزم، چربی کے ذخیرے، اور توانائی کے استعمال کو متاثر کرتے ہیں۔ یہی عوامل وزن بڑھنے کی بنیادی وجوہات بنتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے- کہ مٹاپہ صرف ذیابطیس یا ہارٹ ڈیزیز تک محدود مسئلہ نہیں، بلکہ یہ ایک جینیاتی اور ہارمونی توازن کا بھی معاملہ ہے۔

 دوا سازی میں نئی امید

سائنس دانوں کا ماننا ہے- کہ یہ دریافت مستقبل میں موٹاپے کے علاج کے لیے مؤثر دوائیں تیار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
>>>>>یہ تحقیق اس بات کو بھی ظاہر کرتی ہے- کہ مختلف نسلوں اور خطوں میں جینیاتی فرق موٹاپے کے امکانات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

 نتیجہ

یہ تحقیق موٹاپے کے حوالے سے ایک نیا زاویہ پیش کرتی ہے۔ طرزِ زندگی کے ساتھ جینیاتی ساخت بھی وزن بڑھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مستقبل میں ممکن ہے۔ کہ علاج صرف ڈائٹ یا ورزش تک محدود نہ رہے بلکہ جینز پر مبنی مخصوص علاج متعارف ہوں۔

مزید پڑھیں

یادداشت تیز کرنے کے آسان طریقے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین