وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجلاس
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکانِ اسمبلی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے حلف لیا گیا۔
تمام اراکین کی موجودگی
ذرائع کا کہنا ہے۔ کہ اس وقت تمام ارکان وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔ صوبائی صدر جنید اکبر کے مطابق وہ تمام 9 ارکان جو بیرون ملک تھے، واپس پہنچ چکے ہیں، اور اب پی ٹی آئی کے تمام ارکان بانیِ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کرائیں گے۔
سہیل آفریدی کا بیان
نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا۔ کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اسمبلی کے فلور پر تقریر کریں گے اور ان کی تقریر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی کے عین مطابق ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نظم و ضبط کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے اور سب کا فوکس خیبرپختونخوا کی ترقی پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
دونوں استعفوں پر میرے دستخط موجود، علی امین کا گورنر کو جواب