افغان مہاجرین کی واپسی ضروری
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا۔ کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی 60 سالہ مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے ادا کی۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا۔ کہ سابق وزیر اعظم نے ہزاروں طالبان کو پاکستان میں بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔
دہشت گردی اور خونریزی کے بڑھتے اثرات
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا۔ کہ پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ برسوں پر محیط مذاکرات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
افغان مہاجرین کو اپنے گھروں کو جانا ہوگا
وزیردفاع نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے۔ کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے مہمان ہیں۔ جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ دیتے ہیں۔
دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو حساب دینا ہوگا
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بھی کہا۔ کہ دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ اور اس عمل میں کولیٹرل ڈیمج بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں
آگ اور پانی اکٹھے نہیں رہ سکتے، وزیراعظم کا دہشت گردوں کو سخت پیغام