حماس معاہدے پر باہمی مبارکبا
غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے۔ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
نیتن یاہو کا مؤقف
نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران کہا۔ کہ یہ معاہدہ سفارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے عزم اور اخلاقی برتری کی علامت ہے۔ ان کے مطابق، فوجی کارروائی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف
اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ کہا کہ ان کی قیادت اور شراکت داری نے اسرائیل کی سلامتی اور یرغمالیوں کی آزادی کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق، نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔
غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط
یاد رہے۔ کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی نامزدگی پر اختلاف، پی ٹی آئی گروپس آمنے سامنے