بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھاری چالان
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا ہے۔ کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیور ٹریفک حادثات کا بڑا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ کہ وہ فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور سڑکوں پر ذمہ داری کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔
چالان کی نئی شرح
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ:
-
موٹر سائیکل پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
-
کار پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
-
ہیوی وہیکل (ٹرک، بس وغیرہ) پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے کہا۔ کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ کہ کسی بھی خلاف ورزی پر رعایت نہ دی جائے اور سختی سے قانو ننافذ کیا جائے۔
لائسنس کے نظام کی بہتری کی ضرورت
آئی جی سندھ کا کہنا ہے۔ کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جب تک یہ نظام مضبوط نہیں ہوگا۔ کراچی میں ٹریفک مسائل قابو میں نہیں آ سکتے۔
ڈرائیوروں کی تربیت اور ٹریفک کا نظم
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ڈرائیوروں میں وہ قابلیت نہیں جسے مثالی کہا جا سکے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں اصلاحات ہی ٹریفک نظام کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
مسجد اقصیٰ کا مستقبل اور ٹرمپ کا منصوبہ