بھارتی کپتان کا شکوہ
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ صحافیوں نے ان سے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزیوں پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ لیکن بھارتی کپتان سیدھے جواب دینے کے بجائے اکثر سوالات کو گول کرتے رہے۔
ایشیا کپ فائنل میں ٹرافی کا تنازع
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ٹرافی سے متعلق سوال اٹھایا تو سوریا کمار یادیو نے کہا۔ کہ ہمیں کسی نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ یہ فیصلہ براہِ راست گراؤنڈ میں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا اور واپس چلا گیا۔ یہ سب ہم نے بھی دیکھا۔
سوریا کمار یادیو کا بیان
بھارتی کپتان کا کہنا تھا۔ کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی ہمیں نہیں دی گئی۔ ہم نے صرف اس ٹرافی کو محسوس کیا ہے۔
کھیل میں سیاست اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالات
پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے کھیل میں سیاست کو شامل کرنے، پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پرسوال کیا۔ تو بھارتی کپتان نے جواب دینے کے بجائے سوال ہی گول کر دیا۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے بھی انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں
ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم پر انعامی نوٹوں کی بارش