ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

یوکرین پر روس کا بڑا حملہ: سینکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے

Russia launches drone and missile attack on Ukraine 2025. Russia drone missile attack.

روسی حملے کی تفصیل

روس نے یوکرین پر بڑا اور شدید حملہ کیا جس میں دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق ایک ہی رات میں سینکڑوں ڈرون اور درجنوں میزائل داغے گئے، جن سے رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز متاثر ہوئے۔

جانی و مالی نقصان

یوکرینی حکام نے تصدیق کی کہ ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے۔ متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں۔ جبکہ کئی علاقوں میں بنیادی سہولیات شدید متاثر ہوئیں۔

یوکرینی فوج کا دعویٰ

یوکرین کی فوج کے مطابق روس نے 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل تباہ کر دیے گئے۔ ان حملوں کا مرکزی ہدف کیف اور اس کے قریبی علاقے تھے۔

روسی مؤقف

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے۔ کہ حملے صرف فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات پر کیے گئے۔ تاہم ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

زیلنسکی کا عالمی برادری سے مطالبہ

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے۔ کہ روس کی توانائی کی آمدنی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ تاکہ ماسکو اپنی جنگی سرگرمیوں کو جاری نہ رکھ سکے۔ ان کے مطابق اسرائیل سے ایک پیٹریاٹ میزائل سسٹم تعینات ہو چکا ہے۔ جبکہ مزید دو سسٹمز جلد پہنچنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں
بھارتی کپتان کا شکوہ: اچھی کرکٹ کھیلی، ٹرافی نہ ملی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین