اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پی ٹی آئی پر تنقید ناقابل قبول ہے، بیرسٹر سیف کا ردعمل

Barrister Saif response on criticism against PTI

پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مسترد

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے۔ کہ پاک سعودی معاہدے کے تناظر میں پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرنا ناقابل قبول ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ دو جماعتوں کے درمیان نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔

مریم نواز کی تنقید پر سخت ردعمل

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے تنقید ان کے “نالائق ذہن” کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں وزیراعظم شہباز شریف کا کردار کتنا ہے۔ ان کے بقول حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دینی چاہیے۔

حرمین شریفین اور علاقائی سلامتی

انہوں نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا۔ کہ حکومت کو دہشت گردی کی آگ کو پھیلنے سے روکنے پر فوکس کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ سعودی عرب کی طرح افغانستان کا بھی دورہ کریں تاکہ دہشت گردی کے مسئلے پر تعاون بڑھایا جا سکے۔

اصل مسئلہ دہشت گردی کا خاتمہ

مشیر اطلاعات کے مطابق ملک کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے اور اس کے حل کے لیے افغانستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ حکومت کو الزام تراشی کے بجائے عوامی مشکلات اور سیکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم آج یو این میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر خطاب کریں گے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین