سندھ کا گندم کی امدادی قیمت 4200 روپے فی من کرنے کا مطالبہ پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا بل منظور
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Flooded river scene with a bridge overhead, illustrating the Chenab and Sutlej flood alert 2025 and the risk of severe flooding in Punjab and Sindh regions.

دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ

پنجاب میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے، جس پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

دریائے چناب کے اہم مقامات پر سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دریائے چناب کے مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے کمشنرز سمیت 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، کوٹ ادو، مظفرگڑھ اور ملتان شامل ہیں۔

تمام محکمے اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام متعلقہ محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں بھی مکمل طور پر ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا، ندی، نالوں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں، اور خطرے کی صورت میں فوری انخلاء کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 44,587 کیوسک سے بڑھ کر 50,508 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اس وقت وہاں نیچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

چائے میں پلاسٹک ذرات کی موجودگی کا انکشاف

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین