اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan vs England 3rd test match of test series

انگلینڈ کا ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان شان مسعود کا بیان
پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے بعد کہا کہ ٹاس ہر بار آپ کے حق میں نہیں آتا، اور یہ چیز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں اور تسلسل کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں تبدیلیاں
انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان نے اپنے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سیریز کی صورتحال
تین ٹیسٹ میچز کی اس سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ پہلے دو میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، جہاں پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا، جس سے سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین