سلمان اکرم اور مشعال یوسف زئی میں اختلافات بڑھ گئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری ایران کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور، علاقائی استحکام کیلئے اہم قرار جیل سے عمران خان کا اکبر ایس بابر کیلئے اہم پیغام سامنے آگیا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، 2 ہلاک

Iran missile attack on Tel Aviv after Larijani death

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 2 افراد ہلاک

علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی شدید بارش کر دی۔ جس کے نتیجے میں تل ابیب میں تباہی ہوئی اور 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کا آغاز

ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا۔ کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 61 ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔ جس میں اسرائیل کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب میں تباہی

بیان کے مطابق خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے گئے۔ جن کے نتیجے میں 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے بعد تل ابیب میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

جانی نقصان

رپورٹس کے مطابق حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

علی لاریجانی کی شہادت

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی قومی سلامتی سے وابستہ رہنما علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ بھی جاں بحق ہوئے۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے۔ کہ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا بیان

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین