بینائی مضبوط رکھنے کے لیے اہم غذائیں
آنکھیں انسانی جسم کا اہم حصہ ہیں اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا ضروری ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت اور کورنیا کی حفاظت میں مددگار ہے۔
گاجر
گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، جو جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہو کر بینائی بہتر بناتی ہے۔ اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہیں۔
پتوں والی سبزیاں
پالک اور گوبھی میں وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت اور نظر کو مضبوط بناتے ہیں۔
انڈے
انڈے کی زردی میں وٹامن اے ہوتا ہے جو نظر کی بہتر کارکردگی میں مددگار ہے۔
دودھ اور پنیر
ڈیری مصنوعات وٹامن اے کا اچھا ذریعہ ہیں اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔
شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بینائی کے ساتھ ہاضمہ اور قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
دیگر ضروری غذائی اجزاء
وٹامن ای، وٹامن سی، وٹامن بی6، بی9، بی12، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، تھیامین اور رائبوفلاوین آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت: لوگ بھیجا فرائی کے شکنجے میں، تحقیق میں انکشاف










