برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو لندن کی عدالت نے ریپ اور جنسی حملوں کے مقدمے میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے انہیں چار خواتین کے خلاف ایک ریپ اور تین جنسی حملوں کے الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا سنائی۔جنوبی لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں پیر 9 نومبر 2026 کو ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بیننتھن نے سزا کا اعلان کیا۔ یہ جرائم 2004 سے 2009 کے درمیان پیش آئے تھے۔
چار خواتین سے متعلق جرائم میں سزا
عدالت نے چار ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد جیوری کے فیصلے کی روشنی میں رسل برانڈ کو ایک ریپ اور تین جنسی حملوں کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔استغاثہ کے مطابق متاثرہ خواتین کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا اور ان میں ایک خاتون ٹی وی اور ریڈیو سے وابستہ تھی، جبکہ ایک خاتون ان کی مداح تھی۔ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر جیوری نے متفقہ طور پر انہیں مجرم قرار دیا۔
جج نے رسل برانڈ کے رویے پر سخت ریمارکس دیے
سزا سناتے ہوئے جج جوئل بیننتھن نے رسل برانڈ کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جج کے مطابق شہرت اور اثر و رسوخ نے انہیں ایسا رویہ اختیار کرنے کا موقع دیا جس سے متاثرہ خواتین کو نقصان پہنچا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملزم نے اپنی شہرت اور سماجی حیثیت کا فائدہ اٹھایا۔ جج نے مقدمے کے دوران دیے گئے ان کے بیانات اور متاثرہ خواتین پر پڑنے والے اثرات کو بھی سزا کے تعین میں مدنظر رکھا۔
سزا کی تفصیلات کیا ہیں؟
عدالت نے ریپ کے جرم میں رسل برانڈ کو 9 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ تین جنسی حملوں کے جرائم میں بالترتیب 9 ماہ، 18 ماہ اور 8 ماہ قید کی سزائیں دی گئیں۔
جنسی حملوں کی سزائیں بیک وقت چلیں گی، تاہم ریپ کی سزا ان کے بعد شروع ہوگی، جس کے نتیجے میں مجموعی سزا 10 ساماہ بنتی ہے۔ عدالت کے مطابق انہیں مجموعی سزا کا دو تہائی حصہ جیل میں گزارنے کے بعد لائسنس پر رہائی کے لیے اہل ہونے کا موقعمل سکتا ہے۔
دو دیگر ریپ الزامات میں بری
مقدمے کے دوران رسل برانڈ کو دو دیگر ریپ الزامات اور ایک اقدامِ نامناسب حملہ کے الزام سے بری کردیا گیا۔ تاہم لندن پولیس نے دو مزید خواتین کی جانب سے سامنے آنے والے ریپ کے الزامات کی تحقیقات جاری رکھنے کا بتایا ہے۔
مزید پڑھیں
یومِ اقبال پر بوسنیا کے ٹی وی کی جانب سے علامہ اقبال کو منفرد خراجِ عقیدت


