فجیرا سے تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے دو جہاز بڑی مقدار میں تیل لے کر کراچی پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق یہ جہاز دس سے بارہ کروڑ لیٹر تیل لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔ جس سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
بحریہ کی سکیورٹی میں جہازوں کی منتقلی
حکام کا کہنا ہے۔ کہ جہازوں کی کراچی منتقلی بحریہ کے حفاظتی حصار میں کی گئی۔ فجیرا کے قریب حالیہ حملوں کے باعث جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
پی این ایس سی حکام کا بیان
پی این ایس سی حکام کے مطابق دونوں جہاز بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان جہازوں کے ذریعے بڑی مقدار میں تیل کی فراہمی ممکن ہوئی جس سے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید جہازوں کی واپسی کے لیے رابطہ
وزیرِ میری ٹائم جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بحریہ نے بروقت اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے۔ قیمتی انسانی جانوں اور قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا۔ کہ خلیج فارس میں پھنسے مزید دو جہازوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے وزارتِ خارجہ کے ذریعے ایران سے رابطے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ تاکہ سفارتی سطح پر تعاون حاصل کر کے ان جہازوں کی جلد اور محفوظ واپسی ممکن بنائی جا سکے۔ وزیر نے اس امید کا اظہار کیا۔ کہ متعلقہ حکام کے باہمی تعاون سے یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور سمندری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں











