راس تنورہ پورٹ بند
پاکستان نے راس تنورہ بندرگاہ کی بندش کے بعد بحیرہ احمر میں واقع سعودی بندرگاہ سے تیل حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں پر فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ریفائنریز کی نئی حکمت عملی
صنعتی ذرائع کے مطابق ملکی ریفائنریز زیادہ تیل نکالنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔ توانائی کی بچت کے لیے اداروں میں گھر سے کام کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مہنگی گیس کے باعث متبادل ذرائع پر غور
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سے درآمد کی جانے والی مائع گیس کافی مہنگی پڑ رہی ہے۔ اسی وجہ سے بند کنوؤں سے دوبارہ پیداوار شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سنگاپور سے پیٹرول خریدنے کی تجویز
توانائی کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے سنگاپور سے خریداری کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایندھن کی قلت سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
سات اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، پانچ سو سے زائد میزائل داغے: ایران










