جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر کردار قابل ستائش، ایرانی صدر ایران سے جنگ نہیں چاہتا تھا مگر مجبور ہوا، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کا نیا دور، لاہور سے راولپنڈی پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ پی ایس ایل کی کارکردگی پلیئر کیلئے کافی، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے: سلمان آغا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے اسٹیشن تباہ

Drone attack reported on CIA station in Riyadh

ایران کی جوابی کارروائی

رپورٹس کے مطابق ایران نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اے اسٹیشن کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں عمارت کی چھت کو جزوی نقصان پہنچا۔

جانی نقصان کی تصدیق نہیں

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے میں کسی امریکی اہلکار یا ایجنٹ کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پس منظر اور الزامات

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے۔ کہ سی آئی اے نے مبینہ طور پر آیت اللہ کے گھر کی نشاندہی میں کردار ادا کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق خطے میں کشیدگی کے دوران خفیہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دبئی میں بھی ڈرون حملہ

ادھر دبئی میں امریکی قونصل خانے پر بھی ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ جس پر ہنگامی ٹیموں نے فوری قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
مزید پڑھیں
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب: اسرائیلی میڈیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین