جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر کردار قابل ستائش، ایرانی صدر ایران سے جنگ نہیں چاہتا تھا مگر مجبور ہوا، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کا نیا دور، لاہور سے راولپنڈی پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ پی ایس ایل کی کارکردگی پلیئر کیلئے کافی، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے: سلمان آغا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ اور سیلاب میں میئر کراچی واحد اتھارٹی

Karachi mayor given single authority in emergency situations

ایمرجنسی میں میئر کراچی واحد اتھارٹی ہوں گے

کراچی میں آگ، زلزلہ اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال کے دوران کمانڈ کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ اب کسی بھی ایمرجنسی میں میئر کراچی کو واحد اتھارٹی حاصل ہوگی اور تمام ادارے ان کی نگرانی میں آپریشن کریں گے۔

قانون سازی کا فیصلہ

کمشنر کراچی حسن نقوی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔ تاکہ اختیار واضح ہو۔

تمام ادارے میئر کے ماتحت

فیصلے کے تحت فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے ضرورت کے وقت میئر کی کمانڈ میں کام کریں گے۔ ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ سنگل کمانڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

وسائل اور انتظامی اختیار

کے ایم سی کے پاس 44 فائر ٹینڈر، بھاری مشینری اور بڑی افرادی قوت موجود ہے۔ جبکہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین بھی میئر ہی ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نظام ایمرجنسی میں بہتر اور تیز ردعمل کو یقینی بنائے گا۔
مزید پڑھیں
ایران پر حملے کے بیان کی تردید، ٹرمپ نے امریکا کو جنگ میں دھکیلنے کی بات مسترد کر دی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین