کیا 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا؟
اسلام آباد میں 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد حکومتی کمیٹی کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرنسی کے انتظام سے متعلق اہم تجاویز کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کیا کہتی ہے؟
وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار کی، جو اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے قوانین کے تحت مرتب کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہوتی ہے، جبکہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال تک ہو سکتی ہے۔
اخراجات اور بچت کی تفصیلات
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر سال چھپنے والے نوٹوں کا تقریباً 35 فیصد حصہ 10 روپے کے نوٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس نوٹ کی چھپائی، تبدیلی اور انتظامی اخراجات کا تخمینہ سالانہ 8 سے 10 ارب روپے تک ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر 10 روپے کا سکہ مکمل طور پر متعارف کرا دیا جائے تو آئندہ 10 برسوں میں کم از کم 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔ اگرچہ سکے کی تیاری کی ابتدائی لاگت زیادہ ہوتی ہے، لیکن یہ دہائیوں تک قابلِ استعمال رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
جنگ افغانستان نے شروع کی، ختم پاکستان کرے گا: فیصل کریم کنڈی










