پندرہ سالہ لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ روسی فوج میں شامل دو سو ستائیس بھارتیوں کا انجام، اکیاون یوکرین جنگ میں ہلاک بشکیک میں شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعاون مزید بڑھانے پر زور ایران جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے: صدر ٹرمپ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

Pakistan new currency notes design announcement by State Bank of Pakistan

نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظور

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے۔ کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انہوں نے کہا۔ کہ حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

پانچ ہزار روپے کے نوٹ کا مستقبل

گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا۔ کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے۔ کہ موجودہ کرنسی نوٹوں کی مقدار برقرار رہے گی اور نئے ڈیزائن صرف اضافی نوٹوں کے لیے ہوں گے۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم نکات

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ لوگ تین چار سال کا سپر ٹیکس کیسے ادا کریں گے اور ایف بی آر کے طریقہ کار سے شہریوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے بتایا۔ کہ سپر ٹیکس تو پارلیمان کا اختیار ہے لیکن اس سے عام شہریوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سپر ٹیکس کی اقساط کی سہولت دی جا سکتی ہے، اور اب تک ٹیکس وصولی 217 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 

مزید پڑھیں
معاشی مشکلات یا اسٹریٹجک ضرورت؟ پاکستان کی سعودی عرب سے نئی درخواست

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین