پنجاب کفایت شعاری کمیٹی کا پہلا اجلاس، حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ یو اے ای میں خراب موسم، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش پر حکام کی وارننگ پوٹن کا دعویٰ، ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا جیسا جھٹکا دیا پانی بھرنے کے دوران 72 انچ پائپ لائن میں گرنے والی بچی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بسنت: صرف 4 روز میں ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت

Kite flying and kite sales in Lahore during Basant festival

بسنت کی خرید و فروخت کی صورتحال

لاہور میں بسنت کے چوتھے دن کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹس میں ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئی۔ ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا۔ کہ پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود دستیابی برقرار رہی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں خریداری کی۔

فروخت شدہ پتنگوں اور گڈوں کی تفصیلات

چوتھے دن مارکیٹس میں دیکھی جانے والی صورتحال کے مطابق، تقریباً دس لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔ جبکہ بیس ہزار سے زائد پنے بھی خریدے گئے۔ قیمتوں کی تفصیل کے مطابق، ڈیڈھ تاوا گڈا سات سو روپے میں دستیاب تھا۔ ایک تاوا گڈا چار سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اور پونا تاوا تین سو روپے میں دستیاب تھا۔ اس کے علاوہ، دو پیس کا پنا بارہ سے پندرہ ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔

روزانہ کی خرید و فروخت کا جائزہ

پہلے روز مارکیٹس میں سولہ کروڑ روپے کے کاروبار ہوئے۔ دوسرے روز یہ رقم اٹھارہ کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مارکیٹ کے مقامات

اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں، اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگیں، گڈے اور پنوں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری ہے۔
 

مزید پڑھیں
معاشی مشکلات یا اسٹریٹجک ضرورت؟ پاکستان کی سعودی عرب سے نئی درخواست

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین