لاہور مین ہول حادثہ: جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ آج، میتیں آبائی گاؤں پہنچ گئیں پاک افغان سرحد کی بندش سے پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا بھاری نقصان اڈیالہ جیل کا قیدی سزا مکمل کیے بغیر رہا نہیں ہوگا، فیصل کریم کنڈی بھاٹی گیٹ واقعہ: وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ڈومز ڈے کلاک کا نیا وقت جاری، دنیا اب تباہی سے کتنی دور؟

Dooms Day Clock showing 85 seconds to midnight

دنیا کی گھڑی آدھی رات کے قریب

غیر منافع بخش ادارے ایٹامک سائنٹسٹس کا بلیٹن نے سال ٢٠٢٦ کے لیے ڈومز ڈے کلاک کا نیا وقت جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے مطابق دنیا اب آدھی رات سے صرف ٨٥ سیکنڈ کے فاصلے پر ہے۔ یہ گھڑی عالمی تباہی کے خطرات کو ظاہر کرتی ہے، اور آدھی رات کا وقت دنیا کے انجام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ موجودہ وقت نے عالمی خدشات میں شدت پیدا کر دی ہے۔

ایٹمی خطرات اور ہتھیاروں کی دوڑ

سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے ایک رکن نے کہا ہے۔ کہ دنیا میں خطرناک ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے، اور روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ سازی کے متعلق معاہدے کے ختم ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ اس سے بڑے پیمانے پر ہتھیار ذخیرہ کرنے کا امکان بڑھ سکتا ہے، جو عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ اور خلائی جنگ کے خدشات

ادارے نے خبردار کیا۔ کہ ٹرمپ کا ‘گولڈن ڈوم’ منصوبہ، جس میں خلا میں ہتھیار رکھنے کی بات کی جا رہی ہے۔ روس اور چین کے ردعمل کو جنم دے سکتا ہے۔ سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کا کہنا ہے۔ کہ یہ منصوبہ خلائی جنگ کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بارہا اس منصوبے کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا ہے۔ کہ گرین لینڈ پر ان کا کنٹرول اس منصوبے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

عالمی تشویش

ڈومز ڈے کلاک کے نئے وقت نے دنیا کے ایٹمی خطرات، عالمی تناؤ اور خلائی ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کر دیا ہے۔ عالمی کمیونٹی اور سیکیورٹی اداروں کے لیے یہ خبردار کرنے کا اہم موقع ہے۔ کہ انسانیت ابھی تباہی سے چند لمحے دور ہے۔
مزید پڑھیں
بھارت سے خطرہ، نپاہ وائرس کے پیشِ نظر سندھ میں ہدایات جاری

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین