اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

آئین کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی، ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی متفق

MWM and PTI leaders joint press conference in Karachi

کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس

کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں نے آئین کی بحالی۔ جمہوری اقدار کے تحفظ اور سیاسی قیدیوں کی رہائی پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔

اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ اور فردوس نقوی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے علامہ مبشر حسن اور علامہ صادق جعفری شریک ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حیات عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کراچی اور سندھ آمد پر خیرمقدم کیا۔

عوامی مینڈیٹ کا احترام ضروری

رہنماؤں کا کہنا تھا۔ کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں کراچی کی عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے۔ کہ اصل عوامی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے زور دیا۔ کہ عوامی فیصلے کا احترام نہ کرنا جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

آئین، عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی

مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا۔ کہ ملک میں آئین کی فوری بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی مکمل آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ رہنماؤں نے کہا۔ کہ بغیر آئینی بالادستی کے ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور فروری سے قبل ہونے والی سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خاتمے پر زور دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی حمایت

ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا۔ کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی ہر کال پر سندھ بھر میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ رہنماؤں نے فارم سینتالیس کی بنیاد پر قائم حکومت کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔

جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

آخر میں رہنماؤں نے واضح کیا۔ کہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں
فرانزک رپورٹ نے پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کر دیا: طارق فضل چودھری

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین