عوام کیلئے بڑی خوشخبری
یکم جنوری ۲۰۲۶ سے ملک بھر میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی صورت میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول مصنوعات سستی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل کتنے سستے ہوں گے؟
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ۱۰٫۶۰ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ۸٫۵۹ روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ۸٫۹۲ روپے اور لائٹ ڈیزل آئل میں ۶٫۶۲ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی ممکنہ قیمتیں
اگر مجوزہ سمری منظور ہو گئی۔ تو پیٹرول کی قیمت ۲۶۳٫۴۵ روپے سے کم ہو کر تقریباً ۲۵۲٫۸۵ روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل ۲۶۵٫۶۵ روپے سے کم ہو کر ۲۵۷٫۰۶ روپے فی لیٹر تک آ جائے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت ۱۸۰٫۵۴ روپے سے کم ہو کر ۱۷۱٫۶۲ روپے تک آنے کی توقع ہے۔
عوام کو کب تک ریلیف ملے گا؟
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ چند ہفتے عوام کیلئے مزید ریلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں
بھارت کا جنگی جنون عروج پر، پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان











