اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پی ٹی آئی کا ایجنڈا ٹکراؤ ہے، مذاکرات ان کی ترجیح نہیں: رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah says PTI agenda is confrontation and dialogue is not their priority

مذاکرات کیلئے کئی بار راستہ کھولا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ تحریک انصاف کیلئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی نے مذاکرات کو اہمیت نہیں دی۔

پی ٹی آئی افراتفری اور تصادم

رانا ثنا اللہ کے مطابق تحریک انصاف کا سیاسی رویہ مسلسل ٹکراؤ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ مسلسل افراتفری، انارکی اور فتنہ پھیلانے پر تُلا ہوا ہے، اور جب قانون ہاتھ میں لیا جائے گا تو قانون اپنا راستہ ضرور اختیار کرے گا۔

حکومت کی حکمتِ عملی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی جدوجہد کو تصادم کی جانب موڑا تو حکومت بھی اپنی حکمتِ عملی بدلنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ممکنہ احتجاجی تحریک

پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے انکشاف کیا کہ 8 فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری ہے اور اگر کال دی گئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ رکوانے کے کردار کا اعتراف، ٹرمپ کی پاکستان قیادت کی تعریف

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین