جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ڈی نوٹیفکیشن منظور، صدر پاکستان کا فیصلہ کالے کوٹ اور ٹائی عزت کی علامت ہیں، ان کو داغدار نہ کریں: چیف جسٹس سندھ بنگلادیش میں طالبعلم کے قتل پر بھارت مخالف احتجاج، عوامی لیگ اور میڈیا کے دفاتر نذرِ آتش
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

مین ہول میں گر کر بچے کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ

Punjab CM taking action after child died in manhole

افسوسناک واقعہ اور فوری کارروائی

لیہ میں مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی اور اسسٹنٹ کمشنر کو اجلاس میں بیٹھنے سے روک کر فوری تبادلہ کر دیا۔

اجلاس میں غفلت پر سخت برہمی

صوبائی کارکردگی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے مین ہول اور کتے کے کاٹنے جیسے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ملتان، حافظ آباد اور بہاولنگر میں واقعات کے تسلسل پر ڈپٹی کمشنرز سے باز پرس کی۔

افسران کی ذمہ داری پر سوال

مریم نواز نے کہا کہ افسوسناک واقعات سے پہلے افسران کو بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔ کھلے مین ہول اور سیوریج کے گڑھوں کی مرمت انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں غفلت ناقابلِ قبول ہے۔

گڈ گورننس اور شفافیت پر زور

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قبضہ کیسز میں 3607 مقدمات کے فوری فیصلے پر شاباش دی اور اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید بااختیار بنانے کی ہدایت کی۔

بازاروں کی بہتری اور شہری سہولیات

انہوں نے پنجاب بھر کے بازاروں کی بیوٹیفکیشن، فول پروف مانیٹرنگ، ہر سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ، یکساں سائن بورڈز اور مارکیٹوں میں ہریالی بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے۔
مزید پڑھیں
نسل پرستانہ بیان بازی پر زیرو ٹالرنس، مس فن لینڈ سے تاج واپس

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین