اسکول کی عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ
بھارت کے ایک شہر میں ایک سرکاری اسکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ حادثے میں 4 معصوم طلبہ جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
راجستھان کے شہر جھالاور میں حادثہ
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں پیش آیا۔ اسکول کی عمارت اچانک گری جب بچے کلاس رومز میں موجود تھے۔ اس وقت اسکول میں تقریباً 40 طلبہ موجود تھے۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک
عمارت گرنے کے نتیجے میں کئی بچے ملبے تلے دب گئے۔ 17 بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ والدین اور اہل علاقہ شدید پریشان نظر آئے۔
ریسکیو آپریشن اور تحقیقات کا آغاز
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق تاحال یہ خدشہ موجود ہے کہ کچھ بچے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں