ایران: جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں، امریکا شریک ہوا تو بھرپور جواب دیں گے بلاول: فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پاک امریکا تعلقات کی مثبت پیشرفت ہے اگر ایرانی حکومت ختم ہوئی تو اقتدار کی دوڑ میں کون ہوگا؟
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی

Pakistan airspace closure affecting Indian airlines causing financial losses

فضائی حدود کی بندش کا پس منظر

پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی تھیں۔ اب یہ پابندی مزید ایک ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے اور اس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔

بندش کے مالی اثرات

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو پہلے ہی ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اگر پابندی برقرار رہی تو بھارتی حکومت کو خصوصی امداد فراہم نہ کرنے کی صورت میں ائیر لائنز کو آپریشن جاری رکھنے کے لیے بڑے اور غیر معمولی فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔

ایندھن کے اضافی اخراجات

ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر لائنز کو صرف ایندھن کی مد میں تقریباً 500 کروڑ روپے کا اضافی خرچ اٹھانا پڑا ہے، جبکہ اسٹاپ اوور کے 30 دنوں کے اخراجات 3 ارب روپے کے قریب ہیں۔ ماہرین کے مطابق:
بوئنگ 777 طیارہ ایک گھنٹے میں تقریباً 6668 کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے۔
ائیر بس اے 319، 320 یا 321 طیارہ ایک گھنٹے میں اوسطاً 2400 کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے۔
ایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت 82 ڈالر ہے۔
بھارت میں 6668 کلوگرام جیٹ ایندھن کی قیمت 5467 ڈالر بنتی ہے۔
بوئنگ 777 یا 787 طیاروں کی یومیہ 75 گھنٹے اضافی پروازوں کی صورت میں صرف ایندھن کے خرچ میں 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح ائیر بس کے طیاروں کے لئے اضافی فیول کی لاگت 1 لاکھ 47 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

اضافی پروازوں کے اثرات

بھارتی پروازوں کو 2 سے 4 گھنٹے تک اضافی سفر کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ 75 بوئنگ اور 75 ائیر بس طیاروں کے 2 گھنٹے اضافی سفر کے نتیجے میں 5 لاکھ 57 ہزار 625 ڈالر اضافی ایندھن کا خرچ ہوتا ہے۔ ائیر انڈیا اور دیگر بھارتی ائیر لائنز کے اضافی ایندھن کے اخراجات مجموعی طور پر 5 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

دیگر مالی و عملی اثرات

طویل روٹس کی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم کی حد کی وجہ سے ٹرانزٹ ائیرپورٹس پر عملے کی تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔ اضافی لینڈنگ، ری فیولنگ اور ائیرپورٹ چارجز کی وجہ سے یومیہ لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات اٹھائے جاتے ہیں، جن کا 30 دن کا تخمینہ 2.5 سے 3 ارب روپے ہے۔

متاثرہ ائیر لائنز اور ممکنہ اقدامات

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان ائیر انڈیا کو ہوا ہے، جس نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر، اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں بھی جزوی متاثر ہو رہی ہیں۔

امرتسر، دہلی، احمدآباد، بنگلور، جے پور کی پروازوں کو پورے بھارت کے گرد طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے اور بحیرہ عرب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پابندی برقرار رہی تو بھارتی ائیر لائنز کو کرایوں میں نمایاں اضافہ اور روٹس کی تبدیلی جیسے اقدامات کرنے پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بھارت کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا: شہباز شریف

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین