ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

WhatsApp new advanced chat privacy feature for users

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔

فیچر کی خصوصیات

یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ صارفین دوسروں کو اپنا مواد واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روک سکیں گے۔

چیٹ ایکسپورٹ اور میڈیا ڈاؤن لوڈ پر کنٹرول

اس آپشن کو آن کرنے کے بعد، صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔

واٹس ایپ کا دعویٰ

واٹس ایپ کے مطابق، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو کچھ بھی چیٹ میں کہا جا رہا ہے، اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔

فیچر کا استعمال

صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے، ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین