اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

وہاڑی: ہیڈ اسلام پر ایک ارب روپے کے گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبے کا افتتاح

Groundwater recharge project inauguration in Wahiari

ہیڈ اسلام میں منصوبے کا افتتاح

صوبائی وزیر آبپاشی نے وہاڑی کے مقام ہیڈ اسلام پر ایک ارب روپے کے لاگت سے تیار کیے گئے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

زیر زمین پانی کی بحالی کے لیے تاریخی قدم

صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے کہا۔ کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زیر زمین پانی کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔

منصوبے کی تفصیلات

منصوبے کے تحت 144 کنویں تعمیر کیے جائیں گے، اور اولڈ میلسی کینال کے ذریعے پانی مخصوص مقامات تک پہنچا کر زمین میں جذب کیا جائے گا۔ تاکہ پانی کی سطح میں بہتری آئے۔

کسانوں اور زرعی پیداوار پر اثرات

منصوبے سے نہ صرف صاف پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ ٹیوب ویلوں پر انحصار کم ہونے سے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ زرعی پیداوار میں اضافہ اور توانائی کے اخراجات میں کمی کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

ماحولیاتی تحفظ اور مستقبل کی اہمیت

صوبائی وزیر شاہد محمود مرزا نے کہا۔ کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کے وسائل پر دباؤ بڑھ چکا ہے، اور ایسے منصوبے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبے سے ماحولیاتی بہتری، قدرتی وسائل کا تحفظ، اور آبی توازن بحال ہوگا۔
مزید پڑھیں
گیس پائپ لائن پر اختلاف، پاکستان خاتمے کا حامی، ایران توسیع چاہتا ہے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین