کھلے مین ہول پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم، 24 گھنٹوں میں رپورٹ کا حکم تصادم کی نئی لہر،پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے تمام رابطے مکمل طور پر منقطع درآمدی گندم رعایتی نرخوں پر فروخت، 22 ارب روپے نقصان کا خدشہ ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، خوراک و ایندھن کی قلت
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، خوراک و ایندھن کی قلت

Heavy snowfall in upper areas of Pakistan

گلگت بلتستان میں نظامِ زندگی مفلوج

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کے بعد معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہیں ہو سکیں، جس کے نتیجے میں ایک بیمار شخص اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

بلوچستان کے بالائی اضلاع میں لوگ محصور

بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت اور پاک افغان سرحدی پٹی میں شدید برفباری سے زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔ توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی سمیت درجنوں دیہاتوں کے مکین گھروں میں محصور ہیں جبکہ خوراک اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ہیلی کاپٹر واحد سہارا

کنٹرول روم حکام کے مطابق بعض دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر ہی واحد ذریعہ رہ گیا ہے، جبکہ زمینی راستوں کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

آزاد کشمیر اور سوات میں صورتحال

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری رک چکی ہے، تاہم مرکزی شاہراہ تاوبٹ تک برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہے۔ نکیال کے تیرہ دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ادھر سوات کے بالائی علاقوں میں بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
درآمدی گندم رعایتی نرخوں پر فروخت، 22 ارب روپے نقصان کا خدشہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین