اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

برطانوی پولیس کو آئی فون سے بڑی کامیابی، اسمگلرز گرفتار

UK police arrest international gang involved in iPhone smuggling۔UK police iPhone theft ۔

برطانوی پولیس کو آئی فون سے بڑی کامیابی

برطانیہ میں چوری شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا پولیس آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ ہزاروں چوری شدہ موبائل فونز کو چین بھیجنے میں ملوث تھا۔

چوری شدہ فونز کی اسمگلنگ کا انکشاف

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک انٹرنیشنل گینگ پکڑا ہے جو برطانیہ سے چوری شدہ فونز کو چین اسمگل کر رہا تھا۔ تحقیقات میں بتایا گیا۔ کہ گزشتہ برس تقریباً 40 ہزار فونز چین بھیجے گئے۔ پولیس نے 28 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 2 ہزار سے زائد چوری شدہ فونز برآمد کیے۔

تحقیقات کا آغاز کیسے ہوا

پولیس کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں۔ جب ایک شہری نے کرسمس کے موقع پر اپنا چوری شدہ آئی فون ٹریس کیا۔ فون کی لوکیشن ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب ایک گودام میں ملی، جہاں پولیس نے چھاپہ مارا۔ وہاں سے نہ صرف وہ فون برآمد ہوا بلکہ 894 مزید چوری شدہ فونز بھی اسی ڈبے میں موجود تھے۔

بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ فونز ہانگ کانگ بھیجے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ لندن سے چوری ہونے والے فونز کے نصف سے زائد کی اسمگلنگ کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

گرفتاریاں اور برآمدگیاں

کارروائی کے دوران پولیس نے دو افغان اور ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا۔ ان کے گھروں اور گاڑیوں سے مزید دو ہزار سے زائد موبائل فونز برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک منظم نیٹ ورک ہے جو چوری شدہ فونز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات برقرار، رہنماؤں کی نوک جھونک جاری

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین