امریکا کی درخواست منظور
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے باضابطہ طور پر فوجی اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجازت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے تناظر میں دی گئی ہے۔
دفاعی تعاون کا فیصلہ
وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کو روکنے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور ایسے ممالک کو بھی محفوظ رکھنا ضروری ہے جو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی اتحادی ممالک دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
برطانوی طیاروں کی فضائی کارروائیاں
برطانوی وزیراعظم کے مطابق برطانیہ کے جنگی طیارے دفاعی مشنز کے لیے فضا میں موجود ہیں اور ایرانی حملوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی افواج خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔
مزید پڑھیں
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مارا، ملٹری کمان ختم: ٹرمپ کا دعویٰ










