۔ملاقات کا موقع
عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مختصر بات چیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ون آن ون ملاقات کا امکان
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کا بیان
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے جنرل اسمبلی سے صدر ٹرمپ کے خطاب کو اہم قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔
پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات خطے کی سیاست میں ہمیشہ اہمیت رکھتے ہیں۔ اس غیر رسمی ملاقات کو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر ون آن ون ملاقات طے پا جاتی ہے۔ تو اس سے باہمی تعلقات میں نئی جہت پیدا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
نیب حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ ایجنڈے پر چل رہا ہے: عمران خان