عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ

Trump claims victory in Iran war

ایران کے خلاف جنگ جیت چکے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے۔ کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے۔ تاہم امریکی افواج فوری طور پر وہاں سے نہیں نکلیں گی۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ جب تک تمام مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے امریکا اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

ایرانی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

کینٹکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔ کہ گزشتہ 11 دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کیے گئے۔ جبکہ 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا گیا۔

جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی

امریکی صدر نے کہا۔ کہ ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ پہلے ہی گھنٹے میں طے ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق امریکا اس وقت تک ایران سے نہیں نکلے گا۔ جب تک تمام اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

تیل بحران سے نمٹنے کے اقدامات

ٹرمپ نے کہا۔ کہ عالمی توانائی ایجنسی نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے بھی 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین