اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی آج پنجاب بھر میں ہڑتال

Transporters strike in Punjab against heavy traffic fines

پہیہ جام احتجاج

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک آرڈیننس پر مطالبہ

پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

بھاری جرمانوں پر تحفظات

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 منظور شدہ قانون نہیں اور اس کے ذریعے ٹرانسپورٹرز سے بھاری جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔

ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز گاڑیاں، منی مزدا، لوڈر گاڑیاں اور رکشے نہیں چلیں گے۔ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رہے گی۔

مذاکرات ناکام

ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔

آئی جی پنجاب کا ردعمل

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ مہذب ممالک میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کی جاتی ہے نہ کہ ہڑتالوں کی۔

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر وارننگ

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنا موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور اسکول کے بچوں کی زندگیوں سے متعلق کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
خان نہیں تو کچھ نہیں‘ نعرے پر وزیر اطلاعات کا طنزیہ تبصرہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین