اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے

Sohail Afridi Tirah notification protest

تیراہ نوٹیفکیشن پر وزیراعلیٰ کا سخت مؤقف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وادی تیراہ خالی کرنے کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بصورتِ دیگر پوری پختون قوم کا جرگہ بلایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو جرگہ ہوگا

مینگورہ میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن میں متاثرین کی رضاکارانہ نقل مکانی کا دعویٰ غلط ہے۔ اگر یہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا اور معافی نہ مانگی گئی تو پہلے آفریدی قوم اور پھر پوری پختون قوم کا جرگہ بلایا جائے گا۔

تین آپشنز دیے گئے، وزیراعلیٰ کا دعویٰ

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں ہٹانے کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں، گورنر راج لگایا جائے، نااہل کیا جائے یا قتل کر دیا جائے۔ ان کے مطابق جب گورنر راج اور نااہلی ناکام ہوئی تو اب تیسرا آپشن زیرِ غور ہے۔

اداروں پر الزامات اور وضاحت

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے خلاف مختلف بیانیے بنائے گئے، کبھی دہشت گردوں سے تعلق کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ فوج کے مخالف ہیں نہ اداروں کے، بلکہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کے خلاف ہیں۔

تیراہ آپریشن اور عوامی مؤقف

انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ 24 رکنی کمیٹی نے کیا تھا، تاہم اب عوام کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خود علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ لوگ آخر اپنے گھر کیوں چھوڑ رہے ہیں۔

اتوار کو تیراہ جرگے کا اعلان

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ آئندہ اتوار کو تیراہ کا جرگہ بلایا جائے گا جہاں عوام سے براہِ راست پوچھا جائے گا کہ آیا وہ زبردستی نکالے جا رہے ہیں یا خود نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اگر زبردستی ثابت ہوا تو متاثرین کو خود واپس تیراہ لے جایا جائے گا۔

دو دن کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ نے دو دن کے اندر نوٹیفکیشن واپس لینے اور معافی مانگنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ بصورتِ دیگر پورے پختون قوم کا جرگہ بلا کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین