ایرانی حملوں کی 37ویں لہر،3 گھنٹے تک امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے ایران کا بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شہید فائر فائٹر فرقان کی قربانی، میئر کراچی کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد

Karachi mayor announces aid for Shaheed firefighter Furqan

کراچی

گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹر فرقان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ان کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

اہلِ خانہ سے تعزیت

میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بیوہ کو ملازمت، بچوں کی تعلیم

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی، جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ خود برداشت کرے گا۔

فائر اسٹیشن شہید کے نام

میئر کراچی کے مطابق ناظم آباد فائر اسٹیشن کو شہید فائر فائٹر فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں باقاعدگی سے شہید کی بیوہ کو ادا کی جاتی رہیں گی۔

بلدیہ کا مکمل ساتھ

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے بہادر فائر فائٹرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی سید محمد افضل زیدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں
ہولناک آگ کے دوران حیران کن منظر، گل پلازہ مسجد کے قرآن پاک محفوظ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین