پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سعد رضوی اشتعال کے بعد فرار، جلد گرفتاری ہوگی: ڈی آئی جی لاہور

DIG Lahore says Saad Rizvi fled after inciting violence, arrest soon

سعد رضوی کے فرار کی تفصیلات

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے۔ کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد خود فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ سعد رضوی جہاں جہاں گئے، ان کی تمام لوکیشنز پولیس نے ٹریس کرلی ہیں۔ اور بہت جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ریاست علاج کرانے کو تیار ہے

فیصل کامران نے پروگرام  آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے یا وہ زخمی ہیں تو وہ آگے آئیں، ریاست خود ان کا علاج کروائے گی۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ لاہور میں سعد رضوی سے بات چیت ہوئی تھی اور انہیں محدود احتجاج کا کہا گیا تھا۔ مگر انہوں نے اسلام آباد میں امریکی قونصلیٹ کی طرف مارچ پر اصرار کیا۔

پولیس اہلکاروں پر حملے اور نقصان

ڈی آئی جی کے مطابق شاہدرہ پل پر مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین عوامی املاک پر قبضہ کرتے ہیں، گاڑیاں چھین لیتے ہیں۔ کنٹینرز روک کر سڑکیں بند کرتے ہیں اور اپنے گرد حفاظتی حصار بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا۔ کہ اب تک 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہوچکے ہیں۔ تاہم پنجاب پولیس نے اس بار محدود کارروائی کرتے ہوئے دھرنا ختم کیا ہے۔

مذہبی لبادے میں شدت پسندی

فیصل کامران نے کہا۔  کہ اگرچہ یہ خود کو مذہبی جماعت کہتے ہیں۔ مگر یہ جھوٹ بولتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اموات کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔ کہ پولیس اہلکاروں کو یقین تھا۔ کہ اگر وہ ان کے ہاتھ لگ گئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ریاست کا عزم ہے کہ اس شدت پسندی اور “پاگل پن” کا خاتمہ کرنا ہے، اور یہ سلسلہ اب ختم ہوکر رہے گا۔
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے، 1.2 ارب ڈالر جلد جاری ہوں گے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین