اہم شخصیات کی شرکت
زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شہریوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد
تقریب میں قبائلی عمائدین، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے آئے وفود اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔
بچوں کی ملی نغموں اور تقاریر سے محفل روشن
تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے بابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جس سے ماحول جوش و جذبے سے بھر گیا۔
قائداعظم کی خدمات کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ قائداعظم کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کر کے ہی پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
شہریوں کا خراجِ عقیدت
تقریب میں شریک شہریوں نے کہا۔ کہ بابائے قوم کی قربانیاں ہماری رہنمائی کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں
سابق حکومت کی بربادی کے بعد ہم تعمیر کا عمل شروع کرچکے ہیں: وزیر دفاع











