پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ آج بھی صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹروے ایم ٹو مختلف حصوں میں بند
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت کے باعث بند کیا گیا ہے۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث سفر کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم تھری اور ایم فور پر بھی ٹریفک معطل
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔ جبکہ موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے ایم فائیو اور ایم الیون بھی متاثر
موٹروے پولیس کا کہنا ہے۔ کہ موٹروے ایم فائیو سکھر سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال بہتر ہونے تک موٹرویز بند رہیں گی۔
شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے۔ دھند کی صورت میں رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے۔ کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
آئین کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی، ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی متفق











