اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

فرانزک رپورٹ نے پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کر دیا: طارق فضل چودھری

Forensic report exposes PTI fake narrative in May 9 incidents

فرانزک رپورٹ کی اہمیت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے۔ کہ پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ طارق فضل چودھری کے مطابق، رپورٹ میں فریم بہ فریم تجزیئے سے یہ بات واضح ہوئی۔ کہ ریاستی اداروں پر حملے کسی جذباتی ہجوم کی وجہ سے نہیں بلکہ منظم سیاسی قیادت کے زیر اثر ہوئے۔

ریاستی اداروں پر حملے کا سیاسی پس منظر

وفاقی وزیر نے کہا۔ کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملہ دراصل پاکستان کی ریاست پر حملہ تھا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف تشدد کو ہوا دی۔ بلکہ اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، جو جماعت خود کو جمہوریت کی علمبردار کہتی ہے۔ ان کے الفاظ میں، یہ عمل کسی بھی ادارے یا آئین کی توہین کے مترادف ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

قانون کی بالادستی اور اداروں کا وقار

طارق فضل چودھری نے زور دیا۔ کہ پاکستانی اداروں کے وقار اور آئین کی بالادستی پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ چاہے نام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ یہ بیانیہ واضح کرتا ہے۔ کہ سیاسی مقاصد کے لیے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانا کسی بھی جمہوری فریم ورک میں ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی دنیا کیلئے خطرہ، عالمی قوانین پر عمل ضروری

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین