پی ٹی آئی کا الزام: مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اس بار بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ ہی نہ لیتے۔
ضمنی الیکشن میں تحفظات
راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام مشکل حالات برداشت کیے اور توقع تھی کہ اس بار ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہری پور میں اپنی جیتی ہوئی نشست بھی نہیں دی گئی، جو جمہوری عمل کے لیے اچھا اشارہ نہیں۔
ہری پور کی نشست پر اعتراضات
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہری پور میں اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کر سکے اور جیتی ہوئی سیٹ واپس نہ ملنا زیادتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب صوبے میں اور دیگر جگہوں پر کسی اور کا اثر و رسوخ چل رہا ہے، جو انصاف کے خلاف ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مسئلہ
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ہر بار امید لے کر آتے ہیں مگر ملاقات نہ ہونے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
برطانیہ کا اعلان: موٹاپا کم کرنے کیلئے میٹھے مشروبات پر اضافی ٹیکس










