پندرہ سالہ لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ روسی فوج میں شامل دو سو ستائیس بھارتیوں کا انجام، اکیاون یوکرین جنگ میں ہلاک بشکیک میں شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعاون مزید بڑھانے پر زور ایران جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے: صدر ٹرمپ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پی ایس ایل گیارہ: نیلامی میں فروخت ہونے والے دس مہنگے ترین کھلاڑی

PSL 11 auction most expensive players list

پی ایس ایل گیارہ کی نیلامی لاہور میں

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی لاہور میں منعقد ہوئی۔ جہاں مختلف فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ مضبوط بنانے کے لیے بڑے ناموں پر بھاری رقم خرچ کی۔ اس نیلامی میں کئی قومی اور غیر ملکی کھلاڑی مہنگے داموں فروخت ہوئے۔

نسیم شاہ سب سے مہنگے کھلاڑی

نیلامی میں نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خرید کر ایونٹ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دیا۔ دوسرے نمبر پر آل راؤنڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 8 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔

غیر ملکی اسٹارز کی بڑی بولیاں

مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل رہے جنہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خریدا۔ کراچی کنگز نے آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ جبکہ اسلام آباد نے مارک چیپ مین کو 7 کروڑ روپے میں خریدا۔

پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی اعتماد

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ۔ حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں دوبارہ حاصل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع کو ساڑھے 6 کروڑ میں خریدا جبکہ کراچی کنگز نے سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

دیگر نمایاں خریداری

سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ میں حاصل کیا۔ جبکہ لاہور قلندرز نے اُسامہ میر کو ساڑھے 3 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس طرح پی ایس ایل 11 کی نیلامی میں کئی بڑے سودے دیکھنے کو ملے اور فرنچائزز نے مضبوط اسکواڈ بنانے کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ امداد کا اعلان

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین