شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں جاری رہیں تو نوبیل انعام ممکن، وکٹر گاؤ پنجاب میں غریب کسانوں کیلئے 4 ایکڑ زمین صرف 100 روپے سالانہ لیز پر دینے کا اعلان سعودی آرامکو نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا حیدرآباد میں عدالتی حکم پر 150 سے زائد دکانیں سیل، دکانداروں کا احتجاج
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان کے دورے پر موجود پرنس رحیم آغا خان پنجم کی وزیراعظم سے ملاقات

Prince Rahim Aga Khan meeting PM Pakistan during official Pakistan visit discussing cooperation and community relations

  پرنس رحیم آغا خان پنجم کی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی تعلقات، ترقیاتی تعاون اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

وزیراعظم ہاؤس میں ناشتے کی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کا دوسرا گھر رہے گا۔

اسماعیلی برادری سے دیرینہ تعلقات

وزیراعظم نے کہا۔ کہ پرنس رحیم کے دورے سے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے درمیان موجود تاریخی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اسماعیلی برادری کی سماجی خدمات کو بھی سراہا۔

موسمیاتی تبدیلی اور شمالی علاقوں پر گفتگو

ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز سے متاثرہ شمالی علاقوں میں ماحولیاتی استحکام کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا۔ کہ آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک ان شعبوں میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

امن اور بین الاقوامی تعاون پر زور

شہباز شریف نے امن و استحکام کے فروغ اور حکومتوں و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعمیری روابط بڑھانے میں پرنس رحیم کے کردار اور عزم کو سراہا۔

پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت

وزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں
قومی اسکواڈ کا اعلان، آسٹریلیا سیریز میں بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین