آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، جبکہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
دورۂ ترکیہ بھی شیڈول میں شامل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔
ایرانی اسپیکر کی ایاز صادق کو دعوت
مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جبکہ پاکستانی عوام، اسپیکر اور ارکانِ اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
پاکستان، افغانستان کشیدگی پر روس کی تشویش، دونوں ممالک سے امن کی اپیل











