ایک اور ٹیسٹ، ایک اور ناکامی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں مشکلات کا سلسلہ ایک بار پھر جاری رہا، جہاں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ۲۰۲۶ کے پہلے میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو ۱۰۴ رنز سے شکست دے دی۔ یہ شکست پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل کارکردگی پر سوالات کھڑے کر رہی ہے، خاص طور پر غیر ملکی کنڈیشنز میں ٹیم کے کمزور کھیل نے تشویش بڑھا دی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں ناکامی
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 268 رنز کا ہدف دیا، تاہم قومی ٹیم صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 9 وکٹ پر 240 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔
بنگلادیش کی مضبوط کارکردگی
بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ۱۰۱ اور دوسری اننگز میں ۸۷ رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بولنگ میں مہدی حسن میراز نے پہلی اننگز میں ۵ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے دوسری اننگز میں پاکستان کے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔
پاکستان کی بیٹنگ میں غیر تسلسل
پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز ازان اویس نے ڈیبیو پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ فضل نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم تجربہ کار کھلاڑیوں کی ناکامی ٹیم کیلئے بڑا نقصان ثابت ہوئی، اور اہم مواقع پر بیٹنگ لائن اپ دباؤ برداشت نہ کرسکی۔
کپتانی اور حکمت عملی پر سوالات
ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان کی کارکردگی بھی تنقید کی زد میں رہی، جبکہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی واضح کمزوریاں سامنے آئیں۔ وکٹ کیپر کے چند اہم کیچ ڈراپ اور اسٹمپنگ مسز نے میچ کا رخ مزید پاکستان کے خلاف کر دیا۔
مجموعی کارکردگی پر تشویش
ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ لائن بھی مکمل طور پر دباؤ برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی نے ٹیم کی مجموعی حکمت عملی کو متاثر کیا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے مستقل پلاننگ اور بنیادی خامیوں پر کام کرنا ہوگا، ورنہ اس طرح کی شکستوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
ون ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان کا نظام راولپنڈی میں شروع











