پاکستان کا واضح مؤقف
پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے۔ کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کا دو ٹوک خطاب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ اسرائیل غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کرکے صومالی لینڈ منتقل کرنا چاہتا ہے۔ جو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
فلسطین کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا۔ کہ فلسطینی مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی پاکستان مکمل حمایت کرتا ہے۔
اسرائیلی اقدام کو عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا
پاکستان سمیت مسلم ممالک نے اسرائیل کے فیصلے کو شدید تشویش ناک قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں مزید عدم استحکام اور کشیدگی کا سبب بنے گا۔
مزید پڑھیں
کراچی میں حفاظتی اقدامات کی کمی—مین ہولز حادثات نے 27 زندگیاں نگل لیں











