سڈنی واقعے پر پاکستان کا ردِعمل
پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قیادت نے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری کا بیان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہلاک اور زخمی افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، اس لیے ایسے سانحات کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے سڈنی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا اعادہ کیا۔
دیگر حکومتی رہنماؤں کا مؤقف
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے اور پاکستان اس خطرے کا طویل عرصے سے سامنا کرتا آ رہا ہے۔
سڈنی فائرنگ واقعے کی تفصیلات
یاد رہے کہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں
بورےوالا اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھند،حدِ نگاہ صفر ہونے پر ٹریفک پولیس الرٹ











