عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

Pakistan condemns attacks on Iran at UN

ایران پر حملوں کی پاکستان کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

ایران کی خودمختاری کی حمایت

پاکستانی مندوب نے کہا۔کہ پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی ملک پر غیر ضروری حملے پورے خطے کو بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں اور اس سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستانی شہریوں پر اثرات

عاصم افتخار نے بتایا۔ کہ حالیہ کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات پر حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔ جبکہ بڑی تعداد میں پاکستانی اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

پاکستانی مندوب نے کہا۔ کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فریقین کو کشیدگی کم کرنے، مزید حملوں سے گریز کرنے اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر آمادہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں
ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین