اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر بن گئیں عمران خان نے وزیرِاعلیٰ کے پی کے لیے مراد سعید کا انتخاب کیا، ذرائع
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

فلسطینیوں کی نگرانی: مائیکروسافٹ نے اسرائیلی اے آئی پر پابندی لگادی

Microsoft bans Israeli AI technology used for Palestinian surveillance

فلسطینیوں کی نگرانی پر مائیکروسافٹ کی بڑی کارروائی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی اس خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کو بلاک کردیا۔ جو فلسطینی شہریوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لیے کمپنی کی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی تھی۔

اسرائیلی یونٹ کی سرگرمیاں اور خلاف ورزی

مائیکروسافٹ نے بتایا۔ کہ اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ سروسز اور اے آئی پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا اور صارفین کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹس کے مطابق، یہ یونٹ فلسطینی شہریوں کے موبائل فون کال ریکارڈز اور مقام کا ڈیٹا چوری کر رہا تھا۔ تاکہ ان کی نگرانی کی جا سکے۔

انکشاف اور عالمی دباؤ

برطانوی اخبار “دی گارڈین” کی تحقیقی رپورٹ میں ان سرگرمیوں کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد مائیکروسافٹ نے فوری ایکشن لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ 8200 فلسطینیوں کے ذاتی ڈیٹا کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

انسانی حقوق کی بنیاد پر فیصلہ

یہ پہلا موقع ہے۔ کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج پر اس طرح کی پابندی لگائی ہے۔ مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کمپنی کے ملازمین و سرمایہ کاروں کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں کیا گیا۔

عالمی سطح پر اہم پیش رفت

مائیکروسافٹ کا یہ اقدام عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کی کوشش ہے۔ بلکہ اس سے فلسطینی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ایک واضح پیغام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ڈسپوزیبل برتنوں کا استعمال خطرناک بیماریوں کا پیش خیمہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین